تازہ ترینعلاقائی

اخترآباد: ایس ڈی او پبلک ہیلتھ کی نااہلی، سیوریج سسٹم ناکام

رینالہ خورد (تحصیل رپوٹر )اختر آباد ایس ڈی او پبلک ہیلتھ ودیگر اہلکاران کی نااہلی پونے تین کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والا سیوریج اور گٹروں سے نکلنے والا آلودہ پانی جگہ جگہ تالابوں اور جوہڑوں کی شکل اختیار کر گیا مچھروں کی بہتات ملیریا ہیضہ جیسی متعدد موذی بیماریاں پھیل گئیں نجی سکول کے طلبا اور مکینوں کا شدید احتجاج اصلاح واحوال کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق مین جی ٹی روڈ اور ریلوے لائن پر واقع تحصیل رینالہ خورد اور ضلع اوکاڑہ کے اہم قبصہ اختر آباد کے رہائشی کیلئے عرصہ دراز سے سیوریج کا دیرینہ مسلہ چلا آرہا تھا ماضی میں یہاں سے منتخب ہونے والے سابق وزیراعلیٰ پنجاب وفاقی وزیر میاں منظور وٹو سمیت کسی بھی ایم این اے نے اختر آباد کے رہائشیوں کے دیرینہ مسلہ سیوریج کی جانب کوئی توجہ نہ دی گزشتہ الیکشنر میں یہاں سے منتخب ہونے والے ایم این اے وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات سید صمصام شاہ بخاری نے سیوریج کے اس دیرینہ مسلہ کیلئے حلکیلئے وفاق سے پونے تین کروڑ روپے کی گرانٹ خصوصی طور پر منظور کروا کر عرصہ ڈیڑھ سال قبل اختر آباد کے مکینوں کیلئے سیوریج کا یہ منصوبہ مکمل کرویا لیکن انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ ایس ڈی او پبلک ہیلتھ اوکاڑہ اور دیگر ذمہ داران اہلکاروں کی نااہلی خصوصٰ طورپر ٹیوب ویل اپیریٹر خود ساختہ چیرمین آختر آباد ڈسپوزل سنٹر حاجی لیاقت کی نااہلی اور کرپشن کے باعث ڈسپوزل سسٹم ناکارہ ہوگیا ڈسپوزل سنٹر پر نصب پمپ اور موٹریں دانستہ طورپر نہ چلاتا ہے جس سے آباد کا آلودہ اور سیوریج کا پنی گڑوں سے ذریعے ابل کر بازاروں اور گلیوں اور ایک نجی سکول کے فرنٹ پر موجود گراؤنڈ میں جوہڑ کی شکل اختیار کر چکا ہے جبکہ گلیوں بازاروں میں جگہ جگہ کھڑا پانی بھی تالابوں کا منظر پیش کر رہا ہے رہائشیوں کے مکانوں اور عمارات کی بنیادوں میں پانی چلے جانے سے مکان اور عمارتیں تباہ ہورہی ہیں آلودہ پانی کے بنے تالابوں سے تعفن اٹھ رہا ہے آلودہ پانی سے آبادی کے اکثر رہائشی مچھروں کے کاٹنے اور مکھیوں سے پھیلائے جرائثیم کی بدولت ملیریا اور ہیضے کا شکار ہوہے ہیں اختر آباد کے رہائشی افراد اور ایک نجی تعلیمی ادارے کے طلبا نے گزشتہ روز ارباب اختیار کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب وزیر صحت کمشنر ساہی وال اور ڈی سی او اوکاڑہ سے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  متحدہ کی جانب سے دھرنوں کے شرکاء کیلئے کھانا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker