تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:مہنگائی لوڈ شیڈنگ بے روزگاری وفاقی حکومت کے لازوال تحفے ہیں،راؤ خرم شہزاد

رینالہ خورد (تحصیل رپوٹر )پیپلز پارٹی نے کرپشن کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ اداروں کو تصادم کی راہ پر گامزن کر دیا مہنگائی لوڈ شیڈنگ بے روز گاری وفاقی حکومت کے لازوال تحفے ہیں راؤ خرم شہزاد تفصیلات کے مطابق سنئیر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ رینالہ خورد راؤ خرم شہزاد نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آتی ہے ملک میں ہر طرف کرپشن بے راہ روی لوٹ مار کا بازار گرم ہوجاتا ہے پیپلز پارٹی کے کرتوتوں کے باعث آج پاکستان نازک صورتحال سے دو چار ہے کراچی میں عوا م گاجر مولی کی طرح کٹ کر مر رہے ہیں قانون نام کی کوئی چیز دور دور تک نظر نہ آرہی ہے گزشتی شب عباس ٹاؤن میں امام بارہ گاہ کے قریب بم دھماکہ سندھ حکومت کی منہ بولتی ناکامی کی واضح مثال ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت نے توانائی کا مصنوعی بحران پیدا کر کے ملک کو اندھیروں میں دوبویا اور انڈسٹری کو تباہ کر دیا اور لاکھوں مزدور آج فاقہ کشی پر مجبور ہیں موجودہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے سابق ادوار میں ہونے والی کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیے حج کرپشن رینٹل پاور اسٹیشن کرپشن اوگرا میں ایک منظور نظر توقیر صادق کی جانب سے 83ارب روپے کی کرپشن اس حکومت کے عظیم کارنامے ہیں آخر میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف شہباز شریف شرافت اور ایمانداری کی دو عظیم مثالیں ہیں دونوں مسلم لیگی لیڈر ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  چیف جسٹس افتخار چوہدری کوئٹہ پہنچ گئے، عید الفطر وہیں منائیں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker