تازہ ترینعلاقائی

مسلح پندرہ ڈاکوؤں نے علامہ اقبال ایکسپریس کی تین بوگیوں میں سوارمسافروں کولوٹ لیا

رینالہ خورد ﴿تحصیل رپوٹر ﴾آتشیں اسلحہ سے مسلح پندرہ ڈاکوئوں نے علامہ اقبال ایکسپریس کی تین بوگیوں میں سوار سینکڑوں مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی 30تولے طلائی زیورات سینکٹروں موبائل فونز اور دیگر سامان لو لیا مسافروں پر تشدد بھی کیا واقعہ کسان والا ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا واقعات کے مطابق کراچی سے سیالکوٹ جانیوالی علامہ اقبال ایکسپریس جب اوکاڑہ اور رینالہ خورد کے درمیان کسان والا پہنچی تو اس کا انجن فیل ہوگیا جس کے باعث ڈرائیور نے ٹرین کو کسان ولا ریلوے اسٹیشن پر روک لیا اچانک آتشیں اسلح سے مسلح پندرہ ڈاکوئوں نے ٹرین کی تین بوگیوں پر دھاوا بول دیا اور بوگیوں سوار سینکڑوں مسافروں سے دس لاکھ روپے نقدی 30تولے طلائی زیورات ایک سو سے زائد موبائل فونز اور دیگر سامان گن پوائنٹ پر چھین لیا دوران ڈکیتی ڈاکوئوں نے مسافروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گزشتہ شب رات سوا دس بجے علامہ اقبال ایکسپریس کا انجن فیل ہوا جبکہ ڈکیتی کے بعد اانجن منگوا کر رات پونے دو بجے ٹرین کو لاہور سیالکوٹ کیلئے روانہ کیا گیا واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے پندرہ سے بیس نامعلوم ڈاکوئوں کا یہ گروہ کسان والا اور گرد نواح چکوک میں وارداتیں کرنے میں مصروف ہے

یہ بھی پڑھیں  جمبر: نوازشریف کی دبنگ تقریر سے حکومتی ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی۔ رانا سکندر حیات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker