تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:بےگناہ صحافی کی مقدمہ قتل میں گرفتاری آزادی صحافت کاگلا دبانےکےمترادف ہے

renalaرینالہ خورد (تحصیل رپوٹر ) بے گناہ صحافی کی مقدمہ قتل میں گرفتاری اور وحشیانہ تشدد آزادی صحافت کا گلا دبانے کے مترادف ہے چیف جسٹس سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب آئی جی پنجاب پولیس سے نوٹس لینے کا مطالبہ واقعات کے مطابق تھانہ صدر پتوکی میں تعینات کا نسٹیبل غلام رسول نامعلوم افراد کے ہاتھوں زخمی ہونے کے چند روز بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا تھا جسکے الزام میں پتوکی تھانہ صدر پولیس نے پولیس گردی کرتے ہوئے پتوکی پریس کلب پر دھاوا بول دیا تھا اور صحافتی امور انجام دیتے ہوئے صحافی شاہین شاہ کو گرفتار کر کے دوران حراست وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا رینالہ پریس کونسل رینالہ خورد رجسٹرڈ کا ایک اجلاس زیر صدرات علیم اللہ چوہدری منعقد ہوا اجلاس میں صحافی شاہین شاہ کی گرفتاری اور تشدد پر مذمت کی گئی سینئر صحافیوں چوہدری فیاض حسین حاجی اعجاز احمد شکوری علیم اللہ چوہدری مہر اللہ یار نعیم اصغر بھٹی رانا امجد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار محمد چوہدری چیف جسٹس ہائی کورٹ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف آئی جی پنجاب پولیس خان بیگ صحافی کو اقدام کے مقدمہ میں ملوث کرنے اور تشدد کا فوری طور پر نوٹس لیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button