تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:پشاور چرچ میں 2خودکش دھماکوں کیخلاف احتجاجی ریلی

renala khurdرینالہ خورد(تحصیل رپورٹر)رینالہ خورد پشاور چرچ میں 2خودکش دھماکوں میں کرسیچن برادری کے خواتین بچوں سمیت 78افراد کی ہلاکت پر احتجاجی ریلی خودکش دھماکوں میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے قرار واقع سزا دینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز دہشت گردوں نے 2خودکش دھماکوں میں خود کو اڑاتے ہوئے 34خواتین اور سات بچوں سمیت 78کرسیچن برادری کے افراد کو ہلاک کر دیا تھا 78افراد کی ہلاکت پر رینالہ خورد میں کر سیچن برادری کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ٹی ایم اے چوک سے شروع ہو کر لای اڈا (کلمہ چوک )سے رینالہ خورد بائی پاس پہنچی ۔ریلی میں شامل سینکڑوں کرسیچن برادری کے افراد نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر دشہت گردی بند کرو۔پشاور چرچ پر حملہ کرنے والے دشہتگردوں کو فوری طورپر گرفتار کرو کہ نعرے درج تھے اس موقع پر ریلی میں شامل افراد نے موٹروے پر ٹر یفک بلاک کر نے کی کوشش کی تاہم اسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد سید شفقت رضا نے ریلی میں شامل پاسڑز اور دیگر ذمہ دار افراد کو ہر قسم کا یقین دلایا اور ان کے مطالبات کو فوری طور پر منظور کرتے ہوئے میحی افراد جو ٹی ایم اے میں ملازمین ہے چھٹی کا اعلان کیا،جنگی مسیح،یوسف گل،شوکت مسیح ،اپیکا کی جانب سے صدر طارق محمود ،راؤ مسعود طاھر،کے علاوہ کرسیچن برادری کی جانب سے سرکردہ افراد کی اسٹنٹ کمشنر آفس میں انتظامیہ کے دیگر ذمہ داروں کے ساتھ ایک مٹینگ ہوئی جسمیں تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button