تازہ ترینعلاقائی

کسان والا موٹروے پولیس مووی پوائنٹ پر گن مین مووی میکر کا کام کرنے لگا

رینالہ خورد ﴿تحصیل رپوٹر ﴾ کسان والا موٹر وے پولیس مووی پوائنٹ پر گن مین مووی میکر کا کام کرنے لگ گیا کسی بھی وقت کوئی بھی بڑا حدثہ رونما ہوسکتا ہے واقعات کے مطابق نیشنل ہائی وے ایند موٹر وے پولیس نے موٹروے پر ڈکیتی اور دیگر وارداتوں کے تدارک کیلئے رینالہ خورد اور اوکاڑہ کے درمیان کسان والا کے مقام پر موٹر وے موی پوائنٹ بنا رکھا ہے جہاں ملتان ساہیوال اور اوکاڑہ سے لاہور جانیوالی مسافرگاڑی کو روک کر اس میں سوار مسافروں کی موی بنائی جاتی ہے تاکہ روڈ پر ہونے والی کسی بھی ڈکیتی یا دیگر واردات میں مطلوب ملزمان کو بذریعہ مووی ٹریس اوٹ کیا جا سکے لیکن افسوس کہ عرصہ چھ ماہ سے موٹروے پولیس مووی پوائنٹ سے غائب جبکہ ایک مووی میکر کھڑی ہونیوالی گاڑیوں کے مسافروں کی مووی بنانے میں مصروف دیکھائی دیتا ہے لیکن چند روز سے سپشلسٹ مووی میکر بھی غائب ہوچکا ہے اور فائن کولیکشن گاڑی کا گن میں کھڑی ہونے والی متعدد مسافروں گاڑیوں میں سوار مسافروں کی مووی بنانے کا فریضہ سر انجام دے رہا ہے مووی پوائنٹ پر مو وی بنوانے والی درجنوں گاڑیوں کے مسافر صر ف سپرد خدا ہیں اور کسی بھی وقت کوئی ڈکیتی کا بڑا واقعہ رونما ہوسکتا ہے یاد رہے کہ گزشتہ شب آتشیں اسلحہ سے مسلح پندرہ ڈاکوئوں نے علامہ اقبال ایکسپریس کی تین بوگیوں میں سوار سینکڑوں مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی 30تولے طلائی زیورات سینکٹروں موبائل فونز اور دیگر سامان لو لیا مسافروں پر تشدد بھی کیا واقعہ کسان والا ریلوے اسٹیشن پر پیش آیااس ضمن میں ڈی ایس پی موٹر وے پولیس کا موقف لیا گیا تو ڈی ایس پی محمد شفیق جوئیہ کا کہنا تھا کہ میں چھٹی پر تھا او ر اس مسلہ کی چھان بین کرونگا

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: اعلی حکام کی ہدایت پرمنشیات فروشوں اورسماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی، سرکل پولیس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker