رینالہ خورد ﴿تحصیل رپوٹر ﴾ ایس ڈی او واپڈہ کا انسپکٹر انٹیلی جینس کے ہمراہ چھاپہ صدر انجمن تاجران رینالہ خورد بھائی سمیت رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے پکڑے گئے مقدمہ درج کر لیا گیا بوگس میٹر کے ذریعے 84ہزار یونٹ چوری کئے گئے واقعات کے مطابق ایس ڈی او ستگھرہ سب ڈویژن اور رینالہ سب ڈویژن کو اطلاع ملی کہ صدر انجمن تاجران رینالہ خورد چوہدری سعید اکرم اس کا بھائی ندیم اکرم اپنی آئس فیکٹر ی پر ایک بوگس میٹر کے ذریعے وسعی پیمانے پر بجلی چوری کا ارتکاب کر رہے ہیں جس پر ایس ڈی او ستگھرہ سب ڈویژن میاں طارق بشیر نے اپنے عملہ اور انسپکٹر انٹیلی جینس کے ہمراہ فوری آئس فیکٹری واقع کارخانہ بازار پر چھاپہ مارا جہاں مذکورہ دونوں بھائی ایک میٹر جو آٹا چکی کیلئے منظور شدہ تھا پر آئس فیکٹر ی چلا کر بجلی چوری کی جارہی تھی جب ایس ڈی او نے میٹر اتارنے کی کوشش کی تو مذکورہ دونوں بھائیوں نے ایس ڈی او اور عملہ پر اسلحہ تان لیا اور میٹر نااتارنے دیا ایس ڈی او نے ایک بوگس میٹر کے ذریعے 84ہزار کمرشل یونٹ چوری کرنے پر ان کا بل اٹھارہ سو تیس لاکھ بنتا ہے دونوں بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کر ادیا ہے ۔
You must be logged in to post a comment.