تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:بگڑے ہوئے رائس زادوں نے غریب کے بیٹے کا سراور بھنوئیں منڈ دیں

رینالہ خورد ﴿تحصیل رپوٹر ﴾بگڑے ہوئے رائس زادوں نے غریب کے بیٹے کا سر اور بھنوئیں منڈ دیں تشددکے بعد حبث بے جا میں رکھا پولیس کا کاروائی سے انکار متاثرہ لڑکے کے والدین کی طرف سے کاروائی کا مطالبہ واقعات کے مطابق فیض آباد اوکاڑہ کے رہائشی شاہ محمد کے بیٹوں شاہد احسن اور ان کے ایک ساتھی جن سے اہل محلہ بہت زیادہ تنگ ہیں جن کا معمول آتی جاتی لڑکیوں پر آوازیں کسنا اور فحش بکتے رہتے تھے گزشتہ تین روز قبل محلہ میں رہائش پذیر محمددین کے بیٹے کو روک لیا مذاق ہی مذاق میں گاڑی میں ڈال لیا سبزی منڈی کے ایک دوکان کے تحہ خانہ میں لے گئے وہاں زبردستی اس کے سرکے بال اور بھنوئویں منڈ دیں اور چھ گھنٹے تک حبث بے جا میں رکھا اور تشدد رکرتے رہے شرجیل احمد کے والد کی درخواست پر تھانہ اے ڈویژن اوکاڑہ نے کاروائی کرنے سے انکار کر دیا ہے متاثرہ لڑکے کے والدین نے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button