تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:عطائی ڈاکٹر کی چلاکیاں سیل شدہ دوکان کے تالے توڑ کر چوری کا ڈرامہ رچا دیا

رینالہ خورد ﴿تحصیل رپوٹر ﴾ عطائی کی چلاکیاں سیل شدہ دوکان کے تالے توڑ کر چوری کا ڈرامہ رچا دیا عطائی کی غنڈہ پارٹی لوگوں کو بلیک میل کرنے لگی چوری خود ساختہ ہے ایس ایچ او واقعات کے مطابق گزشتہ دنوں فرض شناس ڈرگ انسپکٹر عادل مقبول نے نواحی گائوں 4جی ڈی چوک پرشاہ زیب سعید فارمیسی جس کا اصل نام قانونی طور سعید میڈیکل سٹور ہے پر چھاپہ مار کر ہر قسم کی ممنوعہ ادویات انڈین سیکس فل ،نشہ آور ادویات اور جانوروں والی ادویات جو عطائی سعیدچھیمبا ،عمران چھیمبا انسانوں پر استعمال کر رہے تھے کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر کاروائی کرتے ہوئے ان کی دوکان سیل کر دی لیکن عطائیوں نے چلاکی کرتے ہوئے رات کے وقت تالے توڑ کر دوکا ن کے اندر موجود تمام ممنوعہ ادویات غائب کر دی ادویات غائب کرتے ہوئے گائوں کے کچھ لوگوں نے دیکھ لیا تو عطائی نے چند دن بعد دوبارہ خود تالے توڑ کر چوری کا ڈرامہ رچا دیا اور لوگوں کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا لیکن قابل محنتی ایس ایچ او آفتاب صابر نے جب وقوعہ دیکھا تو چوری خود ساختہ ہونے پر مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا اہل علاقہ نے بھی ایس ایچ او کو شواہد دیئے ہیں کہ یہ چوری کا ڈرامہ ہے عطائیوں نے سیل توڑ کر میڈیسن نکالنے کے مقدمہ سے بچنے کیلئے یہ سارا ڈرامہ کیا ہے اس عطائی نے پورے علاقے کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کر دیا ہے جن میں ہیپاٹیٹس جگر گردوں وغیرہ کی بیماریاں عطائی کے سٹیرائیڈ ادویات کا بہت زیادہ استعمال کروانے اور جانوروں والی ادویات انسانوں پر استعمال کروانے کی وجہ سے ہوئے ہیں کئی لوگ تو اباہج اگر کوئی شکایت کرنے کی کوشش کرنے لگتا ہے تو عطائی کا غنڈہ گروپ اسے ڈرا دھمکا کر خاموش کروا دیتا ہے اہل علاقہ نے ڈرگ انسپکٹر،ای ڈی ہیلتھ ڈی سی او اوکاڑہ کمشنر ساہیوال وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ عطائی کوسیل شدہ دوکان کی سیلیں توڑنے اور ممنوعہ ادویات استعمال کروانے جانوروں والی ادویات انسانون پر استعمال کروانے کے جرم میں سخت سے سخت سزا دی جائے اور اس کی باقی دوکانیں بھی بند کی جائیں جہاں پر عطائی دن رات بھولے بھالے دیہاتیوں کی زندگیاں تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے

یہ بھی پڑھیں  بہاولنگر:گرم موسم میں لوڈ شیڈنگ کا توڑکرتے ہوئے نہروں اورتلابوں کا رخ کر لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker