تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:ایس ایچ او چوچک کی پولیس گردی کا ڈراپ سین

رینالہ خورد ﴿تحصیل رپوٹر ﴾ایس ایچ او چوچک کی پولیس گردی کا ڈراپ سین پولیس حراست میں ملزم کو جعلی پولیس مقابلے میں پار کر دیا ذرائع کے مطابق ایس ایچ او چوچک آفتاب صابر نے دن دو بجے اسلام پور کے درجنوں لوگوں کی موجودگی میں ناصر ولد گلزار کامیانہ کو اپنے ساتھی احمد علی کے ہمراہ گرفتار کیا اور دونوں ملزمان کو تھانہ چوچک کی حولات میں بند کر دیا رات دو بجے مذکورہ ایس ایچ او نے ملزم ناصر کو پولیس وین میں ڈالا اور جائے وقوعہ پر لے گیا ایس ایچ او آفتاب صابر نے اپنے ماتحتوں بلال حیدر اے ایس آئی اور وسیم اختر اے ایس آئی کی مدد سے ملزم ناصر کو اسلام پور کے قریب جعلی پولیس مقابلے میں پار کر دیا یہ موجودہ دور میں پولی گردی کی بد ترین مثال ہے جرائم پیشہ افراد کیلئے عدالتیں موجود ہیں جو انے جرائم پر انکو سزائیں دیتی ہیں پولیس نے اپنے اختیار سے تجاوز کر کے جعلی پولیس مقابلہ بنا کر اور ایک ہی رات میں مقتول کے خلاف دو ایف آئی آر درج کر کے قانون کو اپنے ہاتھ میں لے کر صریحا قانون کی خلاف ورزی کی ہے

یہ بھی پڑھیں  رینالہ خورد:نہرٹوایل کےکنارے پر تجاوزات کی بھرمارقبضہ مافیا نے مکانات تعمیرکرلیے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker