تازہ ترینعلاقائی

دس مسلح ڈاکوئوں نے ناکہ لگا کر درجنوں مسافروں مرد وخواتین کو لوٹ لیا

رینالہ خورد ﴿تحصیل رپوٹر ﴾دس مسلح ڈاکوئوں نے ناکہ لگا کر درجنوں مسافروں مرد وخواتین سے پانچ تولے طلائی زیورات موبائل فونز نقدی چھین لی پولیس کی کاروائی نہ کرنے پر لوٹنے والے افراد نے پولیس پارٹی کا گرائو کر لیا واقعات کے مطابق گزشتہ رات نو بجے آتشی اسلحہ سے مسلح دس ڈاکوئوں نے چوچک روڈ پر 4جیڈی کے قریب ناکہ لگا کر وہاں سے گزرنے والے محمد حفیظ بھٹی وخواتین سے پانچ تولے طلائی زیورات 25ہزار نقدی اس کے علاوہ شاہ زور ڈالہ میں سوار مسافروں سے پندرہ ہزار نقدی موبائل فونز درجنوں راہگیروں جو موٹر سائیکل پرسوار تھے ان سے ہزاروں نقدی موبائل فونز گن پوائنٹ پر لوٹ لی اور مسافروں کو باندھ کر نزدیکی فصلوں میں بیٹھاتے رہے ڈیڑھ گھنٹے بعد آدھا کلومیٹر کے فاصلے موجود پولیس نے فائرنگ کر کے ڈاکوئوں کو بھگا دیا ڈاکوئوں کا تعاقب نہ کرنے پر لوٹنے والے افراد نے پولیس پارٹی کا گرائو کر لیااور ادھا گھنٹے تک اپنے اسار میں رکھا اوربعد میں ڈی ایس پی رینالہ سرکل سے مزکرات کے بعدپویس پارٹی کو جانے دیا واضح رہے کہ تھانہ چوچک کا علاقہ چوروں ڈاکوئوں کی پناہ گاہ بن گیا ہے اور کوئی دن ایسانہیں جس دن چوری ڈکیتی راہزنی کی وارداتیں نہ ہوں

یہ بھی پڑھیں  رینالہ خورد :نویں کلاس کا طالب مکئی نکالتے ہوئے تھریشر مشین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker