تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:تھانہ چوچک چوروں ڈاکوؤں کا مسکن بن گیا

رینالہ خورد (تحصیل رپوٹر )تھانہ چوچک چوروں ڈاکوؤں کا مسکن بن گیا چند روز میں ہزاروں افراد نقدی مال مویشی عزت اور جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تفصیلات کے مطابق تھانہ چوچک کا علاقہ چوروں ڈاکوؤں اشتہاریوں کیلئے پناہ گاہ کی حثیت اختیار کر چکا ہے جہاں پر قانون نام کی کوئی چیز سرے سے ہی موجود نہ ہے جس کی وجہ سے دوسرے شہروں ضعلوں اور صوبوں سے اشتہاریوں نے اس علاقے کا رخ کر لیا ہے جس کی وجہ سے کوئی رات ایسی نہیں جس رات چوری ڈکیتی کی واردات نہ ہوئی ہو چور اتنی دلیری سے دوارداتیں کر رہے ہیں کہ کسانوں کا مال مویشی لے جاتے ہیں اور پیغام بھیج کر کہتے ہیں اتنے پیسے دے کر اپنے مویشی واپس لے جاؤ جس سے اہل علاقہ بہت زیادہ پریشان ہیں تھانہ چوچک پولیس چوروں ڈاکوؤں کو پکڑنے کے بجائے ناکے لگا کر شریف مسافروں کو تنگ کرتے ہیں ان سے کھانے پینے کی چیزیں تک چھین لیتے ہیں ایسے ہی گھنٹوں روک کر وقت ضائع کرتے رہتے ہیں گزشتہ دنوں ایک سرکاری سکول کے ٹیچرروک لیا اس سے کیلے چھین لیے اور گھنٹوں تنگ کرتے رہیں کہ پیسے دو پیسے نہ ہونے کی وجہ سے کافی دیر ٹیچر صاحب کو ان سرکاری بدمعاشوں کی منت سماجت کرنا پڑی اہل علاقہ نے ڈی پی او اوکاڑہ سے درخواست کی ہے کہ پولیس کو ناکہ لگا کر شریف شہریوں کو تنگ کرنے کے بجائے چوروں ڈاکوؤں کو پکڑنا چاہیے اور پیسے کیلئے شریف شہریوں کو تنگ نہیں کرنا چاہیے ۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ: پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کا ذمہ داربھارت ہے . ظفر اللہ قمر لکھوی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker