تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:مل منیجراورڈرائیوارکا مل سے دو کڑوڑ19لاکھ کے چیک آٹا و میدہ چوری

رینالہ خورد (تحصیل رپوٹر )مل منیجر اور ڈرائیوار نے ساتھیوں سے مل کر مل سے دو کڑوڑ 19لاکھ کے چیک آٹا و میدہ چوری کر لیا آٹا ومیدہ لاہور میں فروخت کر دیا واقعات کے مطابق نواحی گاؤں گیارہ ون ایل کے رہائشی محمد نعیم گجر نے رینالہ خورد میں عائشہ فلور ملز بنا رکھی ہے مل میں زاہد کو مینجر اور عبدالرزاق کو ڈارئیوار دونوں مذکورہ افراد نے اپنے ہیلپر محمد سیلم ساجد فاروق عبدالحنیف وغیرہ سے مل کر آٹا و میدہ اور دو کڑوڑ انیس لاکھ کے بینک چیک چوری کر لیے چوری شدہ آٹا میدہ لاہور میں سستے داموں فروخت کر دیا اور رقم خر برد کر دی مل مالک کی درخواست پر تھانہ سٹی رینالہ خورد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button