شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / رینالہ خورد:رورل ہیلتھ سنٹر بامہ بالا بھوت بنگلہ بن گیا کوئی پرسان حال نہیں

رینالہ خورد:رورل ہیلتھ سنٹر بامہ بالا بھوت بنگلہ بن گیا کوئی پرسان حال نہیں

رینالہ خورد (تحصیل رپوٹر )رورل ہیلتھ سنٹر بامہ بالا بھوت بنگلہ بن گیا کوئی پرسان حال نہیں ڈاکٹر کاشف ڈاؤن بن کر مریضوں کے ساتھ ہتک آمیز سلوک اختیار کرتا ہے اہل علاقہ تفصیلات کے مطابق رورل ہیلتھ سنٹر بامہ بالا عملہ کی عدم دلچسپی کے باعث بھوت بنگلے کا منظر پیش کرنے لگا ہے جہاں پر مریضوں کو طبی امداد یا ان کا علاج کرنے کی بجائے ان کے ساتھ ہتک آمیزہ سلوک کیا جاتا ہے جس کے باعث غریب عوام بہت زیادہ پریشان ہے کیونکہ کہ اس مہنگائی کے دور میں پرائیویٹ کلینک پر میڈیسن لینے کی غریب عوام میں کوئی استطاعت نہ ہے غریب لوگ سرکاری ہوسپٹل کا منہ کرتے ہیں تو ڈاکٹر کاشف ڈاؤن کی صورت ان سے رویہ اختیار کرتا ہے میڈیکل سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے جانے والوں کو گھنٹوں ذلیل خوار کیا جاتا ہے جو ڈاکٹر صاحب کی جیب گرم کر دے ان کو فوری ہر چیز میسر ہوتی ہے ڈاکٹر کاشف نے بوگس اور دونمبریوں کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں جس کے باعث اہل علاقہ بہت زیادہ پریشان ہیں اور ای ڈی ہیلتھ ڈی سی اوکاڑہ کمشنر ساہیوال سے درخواست کی ہے کہ اس کا فوری تبادلہ کیا جائے اور نیک ایماندار شخص کو یہاں پر تعینات کیا جائے جو اہل علاقہ کی خدمت کر سکے

یہ بھی پڑھیں  بہاولنگر:بلدیاتی انتخابات،امیدواروں کی جانب سے کا غذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاریِ