تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:موٹر سائیکل حادثہ اورنہرمیں ڈوب کربچہ سمیت 2افراد ہلاک ہوگئے

رینالہ خورد (تحصیل رپوٹر )موٹر سائیکل حادثہ اور نہر میں ڈوب کر بچہ سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے واقعات کے مطابق نواحی گاؤں 9جیڈی کا رہائشی محمد اعجاز جو موٹر سائیکل پر سوار ہوکر دیہہ ہذا سے بامہ بالا جا رہا تھا کہ جب وہ چوچک روڈ نزد چک نمبر چار جیڈی پہنچا تو سٹرک پر زمینداروں کی طرف سے فصل جوار بکھیر پڑی تھی جس سے اسکا موٹر سائیکل پسل کر بے قابو ہوگیا اور مخالف سمت سے آنیوالے موٹر سائیکل رکشہ جسکو ڈرائیور اللہ دتہ چلا رہا تھا سے ٹکرا کر شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہلاک ہوگیا دوسرے واقعہ میں مرولہ شریف کے رہائشی حبیب اللہ کا چھ سالہ بیٹا وقاص قریب سے گزرنے والی نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہوگیا چھ سالہ وقاص کی نہر میں ڈوب کر ہلاکت سے اس کے والدین ہوش وحواس کھوبیٹے اور گھر میں کہرام مچ گیا ۔

یہ بھی پڑھیں  میاں نوازشریف کا کل کی انتخابی مہم منسوخ کرنے کااعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker