تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:ڈاکوؤں نےگن پوائنٹ پرگارڈ سےپمپ ایکشن،صحافی سے ہزاروں روپےنقدی چھین لی

رینالہ خورد (تحصیل رپوٹر )ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر گارڈ سے لائسنسی پمپ ایکشن بندوق اور صحافی سے ہزاروں روپے نقدی چھین کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ایس ایچ او تھانہ صدر رینالہ خورد اندارج مقدمہ سے انکار واقعات کے مطابق پھاٹک بازار وصدر بازار رینالہ خورد میں انجمن تاجران کی جانب سے تاجر برداری اور دوکانداروں کی حفاظت کیلئے تعینات گارڈ محمد شہباز گزشتہ روز ڈیوٹی ختم کر کے واپس اپنے گاؤں چک نمبر 3ون آر اے چوچک روڈ جارہا تھا کہ جب وہ دیہہ ہذا سے تھوڑے فاصلے پر پہنچا تو تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسے روک لیا اور اس سے زبردستی پمپ ایکشن لائسنسی بندوق چھین لی دوسرے واقعہ میں چیرمین چوچک پریس کلب رجسٹرڈ چوچک ڈاکٹر محمد یوسف چوہدری گزشتہ شام چوچک سے واپس رینالہ خورد آرہے تھے کہ چک نمبر 4ون آر اے سے تھوڑی دور نامعلوم ڈاکوؤں نے ان کو روک لیا اور ان سے نقدی چھ ہزار روپے موبائل فون نوکیا مالیتی نو ہزار روپے چھین لیا ڈاکوؤں نے صحافی محمد یوسف چوہدری کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا ایس ایچ او تھانہ صدر رینالہ خورد مہر محمد مشتاق نے پہلے تو دونوں مذکورہ لٹنے والے گارڈ اور صحافی سے اندارج مقدمہ کیلئے درخواستیں وصول کر لیں بعد ازاں یہ کہہ کر کہ آپ دونوں کے ساتھ واردات نہ ہوئی ہے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا ۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:ڈکیتی چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی ،موٹر سائیکلوں سے محروم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker