تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:نہرٹوایل کےکنارے پر تجاوزات کی بھرمارقبضہ مافیا نے مکانات تعمیرکرلیے

رینالہ خورد (تحصیل رپوٹر )نہر ٹو ایل کے کنارے پر تجاوزات کی بھر مار قبضہ مافیا نے بلڈنگز اور مکانات تعمیر کرنے کے ساتھ مویشی باھند لیے اور بعض نے نہر کنارے سبزیاں کاشت کر لیں نہر ی پانی کم سیوریج کا پانی زیادہ بہنے لگا نہر کا حجم کم ہوگیا کاشتکار وں کا تجاوزات ہٹانے کیلئے احتجاج موٹروے بلاک کرنے کی دھمکی تفصیلات کے مطابق اندرون شہر رینالہ خورد سے گزرنے والی نہر ٹوایل جو چک نمبر 21-22-23-24-25-26-27ٹو ایل سمیت درجنوں دیہات کے لاکھوں ایکڑ زرعی رقبہ کو سیراب کرتی ہے گزشتہ چند سالوں سے قبضہ مافیا کے قبضہ میں آچکی ہے قبضہ مافیا نے نہر کے دائیں کنارے پر قبضہ کر کے بڑی بڑی بلدنگز اور مکانات تعمیر کر لیے ہیں اس کے علاوہ کچھ قبضہ مافیا کے افراد نے نہر کنارے مویشی باھند نے کے علاوہ نہر کے پیٹ اور کنارے پر سبزیاں کاشت کر رکھی ہیں جس کے باعث نہر کا حجم انتہائی کم ہوکر نہر کھال کی شکل اختیار کر چکی ہے نہر ٹوایل میں مقررہ مقدار سے نہر پانی کم جبکہ ناجائز قابضین اور نہر سے ملحقہ آبادیوں کا سیوریج کا پانی زیادہ بہنے لگا ہے سیوریج کا آلودہ اور زہریلا پانی جہاں جراثیم اور بیماریاں پھیلا رہا ہے وہاں مذخورہ دیہات کے زرعی رقبہ پر کاشت ہونے والی سبزیوں زرعی اجناس مثلا گندم مکئی چارے اورچاول پر منفی اثرات اور جرثیم پیدا کرنے کا باعث بن رہا ہے نہر ی پانی کی کمی اور سیوریج کے آلودہ پانی کے باعث زرعی اجناس کی پیدوار میں گزشتہ چند سالوں سے کمی واقع ہوچکی ہے جو لمحہ فکریہ ہے محکمہ واپڈہ سٹی سب ڈویژن رینالہ خورد کے ارباب اختیار بھی قبضہ مافیا کو سپورٹ کرتے ہوئے اپنا کردار بخوبی ادا کر رہے ہیں قبضہ مافیا کی طرف سے تعمیر کردہ مکانات اور بلڈنگز سے اپنے پول اور تاریں ہٹا رہے ہیں تاکہ وہ پوری طرح انہار کے رقبہ پر قابض ہو سکیں ایک سال قبل کمشنر کی توجہ نہر ٹوایل پر قابضین کی جانب دلائی تھی جسپر کمشنر نے فوری طور پر اسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد اور اریگیشن ڈیمپارنمنٹ کے عملہ کو تجاوزات ہٹا کر نہر کے کنارے کو واہ گزار کروانے کے احکامات دیئے تھے جو تاحال سرد خانے کی نذر ہیں نہر ٹوایل کے متاثرہ سینکڑوں کسانوں زمینداروں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سیکرٹری آبپاشی کمشنر ساہی وال ڈی سی او اوکاڑہ سے فوری طور پر تجاوزات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اگر نہر ٹو ایل کے کنارے سے تجاوزات نہ ہٹائی گئیں تو علاقہ بھر کے کسان زمیندار جمع ہوکر شر قی وغربی بائی پاس موٹروے جہاں سے نہر ٹو ایل گزرتی ہے کو بلاک کر دیں گے تا وقت انکروچ منٹ موٹروے پر دھرنا دیتے ہوئے اسے بلاک رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  پشین:اساتذہ کےساتھ اتنا ظلم نہیں ہوا جتنا اب ہوا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker