تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:باپ نے5ہزارمیں اپنی کمسن 12سالہ بیٹی 35سالہ شخص کوفروخت کردی

رینالہ خورد (تحصیل رپوٹر ) باپ نے پانچ ہزار میں اپنی کمسن بارہ سالہ بیٹی 35سالہ شخص کو فروخت کر دی ۔بارہ سالہ لڑکی سے پینتیس سالہ شخص کی شادی کی ناکام کوشش لڑکی کے باپ سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا واقعات کے مطابق نواحی گاؤں گیارہ ون ایل اخترآباد کے رہائشی رانا علی اکبر اور لیاقت پور کے رہائشی غلام حسین کے درمیان کراچی کی ایک فیکٹر ی میں کام کرنے کے دوران دوستی ہوگئی گزشتہ روز لیاقت پور رحیم یار خان کا رہائشی غلام حسین اپنے دو ست علی اکبر کے ہاں مہمان آیا جہاں علی اکبر پانچ ہزار وصول کر کے اپنی کمسن بارہ سالہ بیٹی امر شہزادی کی شادی تحہ کر دی اور غلام حسین کو کہاں کہ نکاح کیلئے گواہان کیلئے اپنے عزیزوں کو بلا لے غلام حسین نے لیاقت پور سے اپنے دوستون سرور وغیرہ کو بہانے سے بلا لیا کہ مجھے چک نمبر گیارہ ون ایل اختر آباد میں فائر لگ گیا ہے جب مذکورہ لوگ آگئے تو غلام حسین نے کہا کہ میں نے جھوٹ بولا تھا میرا امر شہزادی سے نکاح ہے آپ نے میرے نکاح کی روسمات میں شرکت کرنی ہے نکاح کی رسومات جاری تھی کہ تھانہ سٹی رینالہ خورد پولیس نے نکاح خوان سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:گورنمنٹ کالج کے پرنسپل ظفرعلی کی قیادت ڈینگی کے خلاف واک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker