تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:عوام کی تفریح کیلئے بنایا گیا امیر پارک جانوروں اور کتوں کا مسکن بن گیا

renalaرینالہ خورد (تحصیل رپوٹر ) عوام کی تفریح کیلئے بنایا گیا امیر پارک جانوروں اور کتوں کا مسکن بن گیا جنگلے اور دیواریں ٹوٹ پھوٹ کا شکار پارک کی تعمیر پر بھاری رقم خرچ آئی تھی ٹی ایم اے عملہ اور ٹھیکدارکی ملی بھگت سے ناقص میٹریل استعمال کیا گیا تھا تفصیلات کے مطابق تحصیل میونسپل آفس رینالہ خورد میں کرپشن کے مسلسل ڈھیرے سب انجنیئر ٹی ایم او اور ٹی او آئی اینڈ ایس کی ایک اور کرپشن منظر عام پر آگئی چند سال قبل کثیر رقم کی گرانٹ کی لاگت سے انوار شہید کالونی کے رہائشیوں کیلئے ملی امیر عرف جیرا جو سابق کونسلر تھا اور اس کی خدمات کو سامنے رکھتے ہوئے امیر کے نام سے منصوب امیر پارک نعمیر کیا گیا امیر پارک کی تعمیر سے چند ماہ بعد ہی اس کی نو تعمیر شدہ دیواریں جگہ جگہ سے ٹوٹ گئیں جبکہ دیواروں کے اوپر لگائے گئے لوہے کے جنگلے بھی ٹوٹ گئے دیواریں اور جنگلے ٹوٹنے سے امیر پارک جانوروں اور کتوں کا مسکن بن کر رہ گیا ہے پارک کے گراؤنڈ میں گھا س نام کی کوئی چیز سرے سے موجود ہی نہ ہے جبکہ امیر پارک کی تزین وآرئش اور مرمت کے نام پر گزشتہ دو سالوں کے دروان لاکھوں روپے کے فنڈز جار کروا کر ٹی ایم او اسلم بلوچ ٹی او آئی ایں ڈ ایس اور سب انجنئیر خرد برد کر چکے ہیں جب اس ضمن میں ٹی ایم او محمد اسلم بلوچ سے اس کا موقف جاننے کیلئے رابطہ کیا گیا تواس نے بات کرنے سے انکار کر دیا اور موقف دینے سے صاف انکار کر دیا ۔

یہ بھی پڑھیں  رینالہ خورد : نہر گوگیرہ برانچ میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب گئے دو کو بچالیا گیا 2 کی نعشیں برآمد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker