تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:دادا کے مرید پر گدی نشین پوتے کا ساتھیوں کے ہمراہ وحشیانہ تشدد

renalaرینالہ خورد (تحصیل رپوٹر ) دادا کے مرید پر گدی نشین پوتے کا ساتھیوں کے ہمراہ وحشیانہ تشدد کسی مار کر گھٹنا سے مضروب کر دیا لہولہان مرید کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے واقعات کے مطابق رینالہ خورد کی معروف روحانی شخصیت خواجہ عبدالصمد کے پوتے مہناج السلام کے ٹریکٹر ڈرائیوار نے صبح دس بجے ایک موٹر سائیکل سوار شخص اور خاتون کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا جسپر پاس ہی موجود دوکاندار (ر) حساس ادارے کے ملازم محمد انور جو خواجہ عبدالصمد کا گزشتہ چالیس سال سے مرید ہے نے ٹریکٹر ڈرائیوار کو ایسا کرنے پر غصہ کا اظہار کیا ڈرائیوار نے جا کر تمام معاملہ گدی نشین پیر مہناج السلام کو بتایا جس نے مریدوں اور ساتھیوں سے ملکر محمد انور کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور آخر میں کسی کا وار کر کے محمد انور کے گھنٹے کی ہڈی توڑ دی محمد انور کو شدید مضروبی کی حالت میں رینالہ خورد سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال اوکاڑہ داخل کرادیا گیا ہے جب اس ضمن میں گدی نشین پیر سے اس کا موقف جانا گیا تو اس نے کہا کہ میں تو موقع پر ہی موجود نہ تھا جبکہ محلہ دارون اور عینی شاہدین نے بتایا پیر مہناج السلام نے خود اور اپنے ساتھیوں سے ملکر کر انور کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  ایپکا ایجوکیشن ضلع اوکاڑہ کے الیکشن کی تیاریاں زور شور سے جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker