تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:ناظم جنگلات لاہور کا دورہ، لاکھوں روپے نقصان پہنچانے پر گارڈمعطل

renalaرینالہ خورد(تحصیل رپورٹر)ناظم جنگلات لاہور کا دورہ رینالہ خورد راجباہ ٹوایل پر کھڑے درختوں کی چیکنگ ریکارڈ میں ردبدل اور محکمہ کو لاکھوں روپے نقصان پہنچانے پر گارڈمعطل انکوائری شروع ۔تفصیلات کے مطابق عوامی شکایت اور محکمانہ روٹین ورک کیلئے گذشتہ دنوں ناظم جنگلات لاہور محمد یوسف نے رینالہ خورد فارسٹ رینج کادورہ کیااور رینالہ فارسٹ رینج میں شامل راجباہ ٹو ایل کا دورہ کیاناظم جنگلات نے دورہ کے موقع پر راجباہ ٹو ایل کے کناروں پر کھڑے اور غائب نیلام کیئے گیے درختوں کا ریکارڈ چیک کیا ریکارڈ چیک کرنے پر کھڑے اور نیلام کیئے گیے اور چوری غائب ہونے والے درختوں کی رپورٹ کم درج تھی جس کے باعث محکمہ کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ۔جس پر ڈیوٹی پر موجود فارسٹ گارڈ محمد زاہد کو فوری طور پر معطل کر کے انکوائری شروع کردی گئی ہے محکمہ جنگلات کی جانب سے غلام فرید کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے ۔محمد فرید کے مطابق راجباہ ٹوایل پر کھڑے اور نیلام کیے گیے اور چوری کروائے گئے درختوں کی انکوائری جاری ہے انکوائری میں آفیسر راؤ عمران ،اعجاز بھٹی،فارسٹ گارڈ محمد زاہد بھی گناہ گار ہیں اور محکمہ جنگلات کو پہنچائے گئے نقصان کا اندازہ پندرہ سے بیس لاکھ روپے ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  رینالہ خورد:لڑکی اغواء کرنے کا رنج مخالفین نے ایک شخص کو آگ لگا کر جلا ڈالا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker