تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:اہل صحافت موجودہ بدترین سیاسی بحران میں ذمہ دارانہ کردار اداکریں

رینالہ خورد(تحصیل رپورٹر) اہل صحافت موجودہ بدترین سیاسی بحران میں ذمہ دارانہ کردار اداکریں بعض نام نہاد اینکرز اور تجزیہ نگاروں کی جانبدارانہ اور متعصبانہ رپورٹنگ قوم کو کنفیوژن اور بے چینی کا شکار کررہی ہے شیخ کاشف سہیل۔رینالہ پریس کونسل (رجسٹرڈ)کے صدر علیم اللہ چوہدری اور سیکرٹری انفارمیشن شیخ کاشف سہیل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اہل صحافت موجودہ بدترین سیاسی بحران میں ذمہ دارانہ کردار اداکریں بعض نام نہاد اینکرز اور تجزیہ نگاروں کی جانبدارانہ اور متعصبانہ رپورٹنگ قوم کو کنفیوژن اور بے چینی کا شکار کررہی ہے جس کا ایک ثبوت گزشتہ رات اس وقت سامنے آیا جب اسلام آباد میں پیش آنیوالے افسوس ناک واقعے کی رپورٹنگ کرتے ہوئے ایک چینل نے پولیس کے تشدد کے باعث سات ہلاکتوں کی بے بنیاد بریکنگ نیوز نشر کردی انہوں نے کہا کہ ایسے موقع پر اس نجی ٹی وی چینل کا کردار جلتی پر تیل ڈالنے کا رہا اوپر سے اس پروگرام کااینکر دوسروں کو اس آگ کو بجھانے کا بھاشن دیتا بھی نظر آیا اس طرح کے متعصب صحافی ہی صحافت جیسے مقدس پیشے پر ایک داغ ہیں ۔انہوں نے پیمرا پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب اسے یہ زرد صحافت نظر کیوں نہیں آرہی کہ جب آن ایئر بیٹھ کر یہ لوگ نہ صرف غلط رپورٹنگ کررہے ہیں بلکہ ملک کے اہم ترین اداروں اور شخصیات کو گندی گالیاں بک رہے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ صحافی تنظیمیں اپنے درمیان موجود ایسی کالی بھیڑوں کو نکال باہر پھینکیں جو افواہ سازی کی فیکٹریاں ہیں اور ملک میں انتشار پھیلانا ان کا ولین ایجنڈا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button