تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:ڈنڈوں سے مسلح آٹھ افراد کا خاتون کے گھر پر دھاوا وحشیانہ تشدد ایک ہلاک

رینالہ خورد (تحصیل رپوٹر) ڈنڈوں سے مسلح آٹھ افراد کا خاتون کے گھر پر دھاوا وحشیانہ تشدد ایک ہلاک خاتون سمیت چار زخمی واقعات کے مطابق اعظم ٹاؤن کی رہائشی زبیدہ بی بی کے بیٹوں علی عباس وسیم عباس کے ساتھ کاشف بگو اور علی عباس وغیرہ کے درمیان معمولی تنازعہ ہوا جس پر گزشتہ روز ڈنڈوں اور سوٹوں سے مسلح کاشف بگو اپنے چھ ساتھیوں کے ہمراہ زیبدہ بی بی کے گھر داخل ہوگئے اور لکارے مارتے ہوئے علی عباس عرف منا وسیم عباس غلام عباس زبیر عاصم اور زیبدہ بی بی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور لکارے مارتے ہوئے فرار ہوگئے تشویش ناک حالت کے پیش نظر علی عباس عرف منا اور وسیم عباس کو ہسپتال منتقل کیا جارہاتھا کہ علی عباس عرف منا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا باقیا مزروبان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارہی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker