تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:تین افراد نے گن پوائنٹ پر ایک شخص کو اغوائ کرلیا

رینالہ خورد ﴿تحصیل رپوٹر ﴾تین افراد نے گن پوائنٹ پر ایک شخص کو اغوائ کر لیا قتل کیئے جانے کا شبہ تھانہ سٹی پولیس رینالہ خورد نے مقدمہ درج کر لیا مغوی نے لوگوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹور رکھے تھے ملزم قاظم شاہ واقعات کے مطابق چک نمبر بارہ ون آر اے کے محمد مختار نے درج کروائی گئی ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا کہ بستی رحیم بخش کے رہائشی قاظم شاہ خرم شاہ یاسر وغیرہ نے اپنے سات نامعلوم افراد کے ہمراہ گن پوائنٹ پر اس کے بیٹے کو اغوائ کر لیا ہے اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے اور شبہ ہے کہ اسے قتل کر دیا جائے گا جبکہ تھانہ مذکورہ میں گرفتار قاظم شاہ الیاس وغیرہ نے اپنے موقف میں کہا کہ طارق محمود نے درجنوں افراد کو بیرون ملکو بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹور رکھے تھے ان کے خلاف ایف آئی آر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے ہم لوگ بے گناہ ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker