تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:پولیس کاایک گھرچھاپہ، پندرہ من مردہ گوشت برآمد، 2ملزمان گرفتار ایک فرار

رینالہ خورد (تحصیل رپوٹر ) محکمہ لائیو سٹاک کا پولیس کے ہمراہ چھاپہ ایک گھر سے پندرہ من مردہ گوشت برآمد 2ملزمان گرفتار ایک فرار مقدمہ درج گوشت تلف کر دیا گیا ہے واقعات کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک اوکاڑہ کو اطلاع ملی کہ تھانہ صدر رینالہ خورد کی حدود میں اختر آباد کا رہائشی ندیم اپنے ایک ملازم لطیف نامعلوم ساتھی اور خواتین کے ہمراہ مردہ مرغیوں کا گوشت مارکیٹ میں فروخت کرنے کیلئے تیار کر کے فریز میں سٹاک کر رہا ہے جسپر ڈسڑکٹ لائیو سٹاک آفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نے وٹرنر ی اسسٹینٹ ڈاکٹر عامر ،ڈاکٹر مشتاق اور پولیس کے ہمراہ مذکورہ ندیم کے گھر میں چھاپہ مار کر پندرہ من مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کر کے ندیم اور لطیف کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر وادیا ہے جبکہ ایک نامعلوم ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ملزمان مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے کا مکروہ دھندہ ڈیڑھ سال سے کر رہے تھے اندارج مقدمہ کے بعد برآمد ہونے والا گوشت تلف کر دیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں  سیاسی گرمی ۔۔۔ !

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker