تازہ ترینعلاقائی

ڈسٹرکٹ آفیسر کیمونٹی آرگنائریشن آفس اوکاڑہ میں بوگس انسپیکشنوں کے نام پر رشوت وصولی اور بدعنوانیوں کے دھندہ عروج پر

رینالہ خورد (تحصیل رپوٹر )ڈسٹرکٹ آفیسر کیمونٹی آرگنائریشن آفس اوکاڑہ میں بوگس انسپیکشنوں کے نام پر رشوت وصولی اور بدعنوانیوں کے دھندہ عروج پر ہے رشوت نہ دینے والے سیکرٹری یونین کونسلز کو شو کاز نوٹس جاری کردیئے جاتے ہیں مک مکا کے بعد کلرک بادشاہ ذوالفقار علی خود ہی شوکاز کا جواب لکھ کر ان کو فائل کردیتا ہے تفصیلات کے مطاق رشوت کرپشن ایسا ناسور ہے جو ہمارے ملک کے وفاقی اور صوبائی اداروں کو گھن کی طرح چاٹ رہا ہے کوئی بھی ملکی ادارہ اس ناسور سے محفوظ نہ ہے ڈسڑکٹ آفیسر کمیونٹی آرگنائزیشن اوکاڑہ آفس میں دس سال سے بھی زائد عرصہ سے رشوت کرپشن اور بد عنوانیوں کا سلسلہ جاری وساری ہے ڈی سی او آفس میں تعینات بدعنوان اور کرپٹ جونئیر کلکر ذوالفقار علی نے ڈی اوسی آفس میں تعینات بدعنوان اور کرپٹ جونئیر کلرک ذوالفقار علی نے ڈی او سی او آفیسر شاہد مسعود احمد سے ملی بھگت کر تے ہوئے ضلع بھر کی 14یونین کونسلز کے سیکرٹریوں کو بوگس انسپیکشن کے لیٹر جاری کر کے بغیر اسپیکشن کیے لاکھوں روپے رشوت وصول کی رشوت نہ دینے والے سیکرٹریوں کو شو کاز نوٹس جاری کردیئے اور ڈرا دھمکا کر بقیہ سیکر ٹری یونین کونسل سے بھی رشوت وصول کی اور بعد ازاں رشوت سے انکاری سیکرٹری یونین کونسلز کو جاری کیے گئے شوکاز نوٹسز کا جواب بھی خود تحریر کر وا کر ان جاری شدہ شوکاز نوٹسز کو فائل کر دیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں  پنجاب حکومت نے رمضان بازار لگانے کا اختیار ڈپٹی کمنشنرز کو دے دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker