تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:من پسند وری نہ لانے پر باپ نے بیٹیوں کو رخصت کرنے سے انکار کر دیا

رینالہ خورد (تحصیل رپوٹر )من پسند وری نہ لانے پر باپ نے بیٹیوں کو رخصت کرنے سے انکار کر دیا میزبانوں نے باراتیوں کو زد کوب کرنے کے ساتھ ساتھ غلیظ گالی گلوچ بھی کیا دونوں دہلوں کے باپ نے کاروائی کیلئے تھانہ صدر رینالہ خورد میں درخواست گزار دی ہے واقعات کے مطابق واں آدھن پتوکی کے رہائشی دو بھائی محمد خالد محمد امتیاز کا نکاح چک نمبر سات ون آر اے رینالہ خور کے رہائشی حاکم علی کی بیٹیوں رخسانہ اور شہبانہ سے ایک سال قبل ہوا گزشتہ روز دونوں بھائی اپنی اپنی باراتون کے ہمراہ دیہہ مذکور آئے حاکم علی نے باراتیوں کو کھانے کھلانے کے بعد اپنی بیٹیوں کی رخصی سےقبل یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ تم جو سامان وری میری بیٹیوں کے لیے لائے ہو وہ انتہائی گھٹیا ہے اس لیے میں اپنی بیٹیوں کو تمہارے ساتھ رخصت نہیں کرونگا لڑکی والوں نے باراتیوں کو زد کوب کرنے کے ساتھ ساتھ غلیظ گالیاں بھی دیں جسپر دونوں دلہوں محمد خالد محمد امیتاز نے اپنے سسر اور دیگر افراد کے خلاف کاروائی کیلئے ایک درخواست تھانہ صدر رینالہ خورد میں گزار دی ہے شام پانچ بجے آنیوالی بارات بلا آخر رات دس بجے بغیر دلہنوں کے واپس واں آدھن پتوکی چلی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں  آئی پی ایل:نیلامی کیلئے کھلاڑیوں کی فہرست جاری، کوئی پاکستانی شامل نہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker