تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:جائیداد کا تنازعہ دو بھائیوں نے تیز دھا آلے سے وار کرکے بھاوج کی گردن جسم سے علیحدہ کردی

رینالہ خورد (تحصیل رپوٹر) جائیداد کا تنازعہ دو بھائیوں نے تیز دھا آلے سے وار کر کے بھاوج کی گردن جسم سے علیحدہ کردی موقع پر جاں بحق پولیس نے تھوڑی دیر بعد دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے واقعات کے مطابق تھانہ راوی کی حدود میں واقع موضع جندراکہ کے رہائشی محمد سرفراز اور اس کے دو بھائیوں محمد اسحاق اور محمد اشرف کے درمیان جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا جسپر دونوں بھائی اپنے تیسرے بھائی سرفراز سے اکثر اوقا ت لڑتے رہتے تھے گزشتہ شب سرفراز کی بیوی نادیہ جو دو بچوں کی ماں ہے روٹیاں پکارہی تھی کہ نادیہ کے دونوں دیوروں محمد اسحاق اور محمد اشرف نے اسے دبوچ لیا اور تیز دھار آلے سے اسکی گردن کاٹی جبکہ بعدازاں پورے جسم پر تیز دھار آلے سے پے در پے وار کر کے جسم کو چھلنی کر دیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انچارج پولیس چوکی جندراکہ محمد اقبال زاہد موقع پر پہنچ گیا جبکہ اسی دوران ملزمان موقع سے فرار ہوگئے لیکن چوکی انچارج نے ملزمان کا تعاقب کر کے دونوں کو گرفتار کر لیا ہے اور نعش کو قبضہ میں لیتے ہوئے اندراج مقدمہ کے بعد پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کر دیا ہے بتایا جاتا ہے کہ دونوں ملزمان گھریلو ناچاقی اور جائیداد کے تنازعہ کے علاوہ مقتولہ پر بری نظر رکھتے تھے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!