تازہ ترینعلاقائی

گیس چوری کا الزام صدر انجمن مزارین رینالہ خورد سمیت 160افراد کے خلاف مقدمہ درج

رینالہ خورد ﴿تحصیل رپوٹر ﴾لاکھوں روپے کی گیس چوری کا الزام صدر انجمن مزارین رینالہ خورد سمیت 160افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا مقدمہ ایڈیشنل شیشن جج کے حکم پر درج کیا گیا تفصیلات کے مطابق سعید اللہ جان اسسٹنٹ انجنئیر سوئی نادرن گیس اوکاڑہ نے مقامی شیشن جج نذیر قریشی کی عدالت میں ایک رٹ پٹیشن اندارج مقدمہ دائر کی جس میںموقف اختیار کیا کہ چک نمبر 20ون آر اے کا رہائشی سابق ناظم یو سی وصدر انجمن تاجران رینالہ خورد ندیم اشرف نعیم اشرف محمد عادل عاطف سمیت ایک سو ساٹھ افراد سوئی گیس کی مین پائپ لائن سے کنکشن لگا کر گیس چوری کررہے ہیں جس پر مقامی ایڈیشن شیشن جج نے رٹ پر سماعت کرتے ہوئے مذکورہ افراد کے خلاف اندارج مقدمہ کے احکامات دے دیئے عدالتی احکامات کی روشنی میں تھانہ سٹی رینالہ خورد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اس ضمن میں جب صدر انجمن مزارعین ندیم اشرف سے رابطہ کیا گیا تو اس نے موبائل فون اٹینڈ نہ کیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker