تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:لاہور بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کو آبائی گاؤں میں سپر د خاک کر دیا گیا

رینالہ خورد (تحصیل رپوٹر) لاہور بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کو آبائی گاؤں میں سپر د خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں دیہاتیوں کی شرکت رقت امیز مناظر تفصیلات کے مطابق رینالہ خورد کے گاؤں 13ون ایل کا رہائشی عبدالستار ولد عبدالغفور جو لاہور میں بسلسہ روز گار رہائش پذیر تھا گزشتہ روز گلشن اقبال پارک میں ہونے والے بم دھماکے میں اپنی اہلیہ سکینہ بی بی سمیت جاں بحق ہوگیا دونوں میاں بیوی عبدالستار اور سکینہ بی بی کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں انکے آبائی گاؤں 13ون ایل میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے نماز جنازہ کے دورآن ہر آنکھ اشک بار تھی اور اس دوران رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button