تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد ریلوے ٹریک کراس کرنے والا تین بچوں کا باپ علامہ اقبال ایکسپریس کے نیچے آکر جاں بحق

رینالہ خورد (تحصیل رپورٹر)رینالہ خورد ریلوے ٹریک کراس کرنے والا تین بچوں کا باپ علامہ اقبال ایکسپریس کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا حادثہ رینالہ خورد بائی پاس کے قریب پیش آیا واقعات کے مطابق بستی رحیم بخش کا رہائشی محمد عاشق ولد رمضان جو تین بچوں کا باپ تھا دوپہر ریلوے لائن کراس کر رہا تھا کہ لاہور سے کراچی جانیوالی علامہ اقبال ایکسپریس کے نیچے آکر بی طرح کٹ گیا اور موقع پر جاں بحق ہوگیا متوفی کے جسم کے عضادور دور تک بکھر گئے متوفی کی ٹکڑوں میں بٹی نعش گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا حادثہ کے بعد ٹرین کچھ دیر کیلئے رک گئی اور قانونی کاروائی کے بعد کراچی کی جانب روانہ ہوگئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button