تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد: پلاٹ کا تنازعہ چھوٹے بھائی نے کلہاڑی کے وار کر کے بڑے بھائی کو قتل کردیا

رینالہ خورد (تحصیل رپورٹر) پلاٹ کا تنازعہ چھوٹے بھائی نے کلہاڑی کے وار کر کے بڑے بھائی کو قتل کر دیا ملزم موقع سے فرار وگیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی ہے واقعات کے مطابق تھانہ صدر رینالہ خورد کی حدود میں واقع چک نمبر 8 ون اے ایل کے رہائشی دو بھائیوں محمد طارق اور محمد زاہد کے درمیان رہائشی پلاٹ پر تنازعہ چلا آرہا تھا کہ گزشتہ روز محمد طارق اپنے بچوں اور بیوی کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ محمد زاہد اپنے ساتھی دوست خرم شہزاد کے ہمراہ آیا اور للکارا مارتے ہوئے اپنے بڑے بھائی محمد طارق جو تین بچوں کا باپ ہے کہ ماتھے پر کلہاڑی دے ماری جس سے وہ شدید زخمی ہوکر نیچے گر گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ملزم محمد زاہد موقع سے فرار ہوگیا پولیس تھانہ صدر رینالہ خورد نے اندارج مقدمہ کے بعد محمد طارق کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑۃ روانہ کر دیا ہے

یہ بھی پڑھیں  بے خوف قیادت ہی کراچی کو بھتہ خوری و قتل سے نجات دلاسکتی ہے،سمیعہ قاضی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker