تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد: گھر سے سودا لینے کیلئے جانیوالی 13سالہ لڑکی لاپتہ اغوا کیے جانے کا خدشہ

رینالہ خورد (تحصیل رپوٹر ) گھر سے سودا لینے کیلئے جانیوالی 13سالہ لڑکی لاپتہ اغوا کیے جانے کا خدشہ تفصیلات کے مطابق تھانہ چوچک کی حدود میں واقع چک نمبر 9جیڈی کی 13سالہ لڑکی چار روز قبل آسیہ بی بی اپنے گھر سے سودا سلف لینے کیلئے بازار گئی اور واپس نہ آئی آسیہ بی بی کولاپتہ ہوئے چار روز گزر گئے لیکن تاحال کوئی پتہ نہ چل سکا ہے آسیہ بی بی کے والد نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اسکی بیٹی کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا ہے تھانہ چوچک پولیس نے آسیہ بی بی کی تلاش کیلئے کاروائی شروع کر دی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button