تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد : مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے رکشا میں سوار سات سالہ بچے اور دوخواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے

رینالہ خورد (تحصیل رپورٹر)مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ موٹر سائیکل رکشا میں سوار سات سالہ بچے اور دوخواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے تینوں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا گیا ہے فائرنگ کا یہ واقعہ تھانہ ستگھرہ کی حدود چک نمبر نو ون آر اے کے قریب پیش آیا تفصیلات کے مطابق لاہور کی رہائشی خاتون ریحانہ بی بی اپنے سات سالہ بچے محمد بلاول کے ہمراہ معروف روحانی بزرگ حضرت محمد غوث عرف با لا پیر کے دربار واقع چک نمبر گیارہ ون آر اے پر نو روز قیام کیلئے دیگر مسافروں کے ہمراہ موٹر سائیکل رکشا پر سوار ہو کر جارہی تھی کہ جب ان کا موٹر سائیکل رکشا چک نمبر نو ون آر اے کے قریب پہنچا تو ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل رکشا کو روکنے کا اشارہ کیا نہ روکنے پر مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر ریحانہ بی بی اسکا سات سالہ بیٹا بلاول اور چک نمبر بارہ جیڈی کے رہائشی رانا امجد کی اہلیہ شدید زخمی ہوگئیں جنکو فوری طور پر ڈسڑکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا گیا ہے تا حال ستگھرہ پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا ہے ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ہم فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد ہی گرفتار کر لیں گے

یہ بھی پڑھیں  بھوک سے مر جانا ‘ سب سے بڑی دہشت گردی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker