تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:عطائی نے12سالہ لڑکےکوانجکشن لگاکربازوسن کردیا

رینالہ خورد ﴿تحصیل رپوٹر ﴾عطائی نے بارہ سالہ لڑکے کو انجکشن لگا کر اسکا بازو سن کر دیا تکلیف میں کمی کی بجائے اضافہ ہوگیا واقعات کے مطابق موضع کماں کا رہائشی گلزار احمد اپنے بیٹے شاہ زیب کے ہمراہ ریڑھی پر سوار اپنے دیہہ مذکورہ آرہا تھا کہ را ستے میں جمپ لگنے سے شاہ زیب اچانک ریڑھی سے نیچے گر گیا اور اسکے بازو میں چوٹ لگنے کے باعث درد شروع ہوگیا درد بڑھنے پر شاہ زیب کا والد اسے گائوں میں ایک رشید عرف عمران نامی عطائی جس نے اپنے کیلنک کے باہر ایم بی بی ایس ڈاکٹر کے نام کا بورڈ آویزاں کر رکھا ہے کے پاس لیگیا اور عمران نامی شخص جو خود کو کوالیفائیڈ ڈاکٹر ظاہر کرتا ہے سے ڈاکٹر کا معلوم کیا تو اس نے ایک پین کیلر انجکشن لگا دیا جو گوشت میں لگانے کی بجائے شاہ زیب کے بازو کے پٹھے میں لگ گیا جس کیباعث شاہ زیب کا پورا بازور سن ہوگیا اور درد کم ہونے کی بجائے بازو سے آگے جسم میں پھیل گیا واضح رہے کہ عمران نامی عطائی ڈاکٹر نے اپنے بڑے بھائی سعید عطائی کے ساتھ ملکر علاقہ بھر میں عطائیت زناہ بدکاری کو فروغ دے رکھا ہے اور سینکڑوں افراد ان دونوں عطائی ڈاکٹر بھائیوں کے ہاتھوں بیماریوں میں مبتلا ہوچکے ہیں چند روز قبل ڈرگ انسپکٹر اوکاڑہ عادل نے سعید نامی عطائی ڈاکٹر کا کلینک ومیڈیکل سٹور جس سے بھاری مقدار میں منموع ادویات برآمد ہوئیں تھیں سیل کردی جو تاحال سیل ہے

یہ بھی پڑھیں  این اے 120 ،لاہور کا تھرپارکر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker