تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:چوچک میں مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک ایک گرفتار

رینالہ خورد ﴿تحصیل رپوٹر ﴾چوچک میں مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک ایک گرفتار مقابلہ رات کی تاریکی میں ہوا ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ذریع کے مطابق مرنے والے مبینہ ڈاکو کو اہل دیہہ نے پکڑ کر چوچک پولیس کے حوالے کیا تفصیلات کے مطابق ضلع ننکانہ کا رہائشی ناصر ولد گلزار کمیانہ اپنے ایک ساتھی احمد علی کے ہمراہ موضع اسلام پور کے قریب بذریعہ موٹر سائیکل جارہے تھے کہ قریب ہی ناکہ پر موجود پولیس رضا کاران نے شور مچاتے ہوئے اہل دیہہ کو اطلاع کر دی کہ دو ڈاکو ڈکیتی کے بعد موٹر سائیکل پر فرار ہورہے ہیں جسپر اہل دیہہ نے دونوں موٹر سائیکل سواروں کو پکڑ کر حوالے پولیس کر دیا ا یس ایچ او چوچک پولیس کے مطابق گرفتار شدہ ڈاکوں نے بتلایا کہ ان کے ساتھی موضع اسلام پور کے قریب ایک ڈھاری پر موجود ہیں جس ایس ایچ او تھانہ چوچک آفتاب صابر نے فوری طور پر نفری کے ہمراہ گرفتار ڈاکو کی طرف سے انکشاف پر مطلوبہ مقام پر چھاپہ مارا تو ڈاکو وں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی پویس پارٹی نے گاڑی سے نیچے اتر کر اپنی جانیں بچانے کیلئے نزدیکی فصلوں میں چلانگیں لگا دیں اس دوران نشاندہی کیلئے پولیس گاڑی میں سوار ڈاکو ناصر نے گاڑی سے چھلانگ لگادی اور پولیس حراست سے فرار ہونے کیلئے بھاگ کھڑا ہو ا پولیس کے مطابق اسی دوران ناصر اپنے ہی ساتھی ڈاکووں کی جانب سے کی جانیوالی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جبکہ اس ضمن میں قریب وجوار کے رہائشی مکینوں نے بتایا کہ یہاں نہ کوئی مقابلہ ہوا ہے اور نہ ہی ہم نے فائرنگ کی آوازیں سنین ہیں جب اس ضمن میں ڈی ایس پی سرکل رینالہ خورد سے مقابلے کے بارے میں موقف جانا گیا توایس ایچ او اور ان کے بیان میں نمایاں تضاد تھا مرنے والے ڈاکو کا تاحال کسی تھانہ سے کوئی ریکارڈ نہ ملا ہے

یہ بھی پڑھیں  موجودہ حکمران عوامی منڈیٹ پر تجارت کر رہے ہیں سید صمصام علی بخاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker