تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:بلدیاتی الیکشن میں بھرپورحصہ لیکرعوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے، میاں نعیم اصغربھٹی

renalaریانلہ خورد(تحصیل رپورٹر) بلدیاتی الیکشن میں بھرپورحصہ لیکرعوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔تحصیل بھر میں ھم خیال افرادکو الیکشن لڑایا جایئگا میاں نعیم اصغربھٹی۔ تفصیلات کے مطابق سابق ناظم یونین کونسل چالیسمیاں نعیم اصغربھٹی نے کہاکہ بلدیا تی الیکشن جمہوریت کی بنیاد ہیں۔بلدیاتی الیکشنر کے انعقاد کا سلسلہ بلارکاوٹ جاری رہنا چاہیے۔بلدیاتی الیکشنزسے فرار اختیار کرنے والی جماعتیں اور سیاستدان عوام کے مخلص نہیں۔میاں نعیم اصغربھٹی نے کہا کہ گذشتہ بلدیاتی الیکشنر میںیونین کونسل چالیس کی عرصہ نے انہیں بے پناہ محبت کرتے ہوئے ناظم منتخب کیا یونین کو نسل کے عوام کی طرف سے دیئے گیئے اعتماد کے باعث مجھے اپنے حلقہ یو سی چالیس میں بے شمار ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کا اعزازبھی ملا۔عوام کی خد مت کر کے مجھے دلی سکون حاصل ہوا میں یونین کونسل کے عوام کی خدمت جاری رکھونگا آیندہ بلد یاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لیکر انشااللہ عوام کے ووٹوں سے منتحب ہوکر عوامی خدمت کا سفر جاری رکھونگا۔اس سلسلے میں ہم خیال امیدوار دوستوں سے مشاورت جاری ہے اور تحصیل بھر میں ہم خیال دوستوں سے ملکر بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں  نوکری، شادی کا جھانسہ دے کر غیر اخلاقی فلمیں بنانیوالے گروہ کا انکشاف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker