تازہ ترینعلاقائی

پیردی ہٹی رینالہ روڈ پر پولیس وردیوں میں رضاکاروں کا ناکہ گزرنے والے موٹر سائیکل سواروں پر خدا کی زمین تنگ کردی

رینالہ خورد (تحصیل رپوٹر ) پیر دی ہٹی رینالہ روڈ پر پولیس وردیوں میں رضاکاروں کا ناکہ گزرنے والے موٹر سائیکل سواروں پر خدا کی زمین تنگ کردی پچاس روپے فی موٹر سائیکل مقرر نا دینے والوں کو مرغا بنا کر ڈانس کرواتے ہے جس سے انسانیت کی تذلیل کی انتہا ہوگئی رینالہ تھانہ کے صدر کے ایس ایچ او محمد علی چدھڑ شام ڈھلتے ہی اپنے پرائیوایٹ رہائش گاہ پر بلا کر کر حصہ پتی بانٹا جاتا ہے تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز سے پیر دی ہٹی رینالہ روڈ پر پولیس کی وردیاں پہن کر رضا کار آنے جانے والے موٹر سائیکل سواروں کو زبردستی روک کر مال پانی کمانا اپنا معمول بنا لیا مال پانی نہ دینے والے موٹر سائیکل سواروں کو مرغا بنا کر انسانیت کی تذلیل کرنا ان بے ضمیر لوگوں نے اپنا معمول بنا لیا جس پر ضلع بھر کی عوام نے ان رضاکاروں کی سرزنش کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ گزرنے والے شریف شہریوں کو تنگ نہ کرے بلکہ پیشہ ور لوگوں کو پکڑیں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button