تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:پاکستان میں صحافیوں کولا محدود خطرات کا سامناہے، علیم اللہ چوہدری

renalaرینالہ خورد(تحصیل رپورٹر)پاکستان میں صحافیوں کو لا محدود خطرات کا سامناہے حکومت اہل قلم کو جانی و مالی تحفظ فراہم کرے اپنی جانوں کو خطرات میں ڈالکر رپورٹینگ کرنے والے صحافی میڈیا کے ماتھے کا جھومر ہیں علیم اللہ چوہدری تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل جرنلسٹ ڈے کے موقع پر ریجنل یونین آف جرنلسٹ پنجاب کی جانب سے اعلی کارگردگی پر ایورڈ دینے کی ایک تقریب رینالہ پریس کونسل(رجسڑڈ)کے آفس میں ہوئی تقریب کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے صدر رینالہ پریس کونسل (رجسڑڈ)علیم اللہ چوہدری نے کہا کہ صحافت کسی بھی ریاست یا ملک کا چوتھا ستون ہے آزادی صحافت کوفروغ دئیے بغیر کوئی بھی ملک ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا موجودہ دور میں میڈیا کی اہمیت اور ذمہ داریاں اور بھی بڑھ گیءں ہیں ۔صحافتی پیشہ ورانہ امورکی انجام دہی موجودہ دور میں انتہائی مشکلات کا شکار ہے خصوصی طور پر پاکستان میں صحافیوں کو صحافتی امور کی انجام دہی کے لئے بے شمار خطرات کاسامنا ہے اہل قلم خطرات اپنی جانوں کو خطرات میں ڈالتے فرنٹ لائن پر موجودہ رہ کر رپورٹینگ کرتے ہیں لیکن حکومت یاکسی دیگر ادارے کی جانب سے صحافیوں کو تحفظ فراہم نہیں کیا جاتا ۔حکومت کوچاہئیے کہ وہ اہل قلم کے ذریعے برائیوں مسائل کے خلاف جہاد کرنے والوں کو جانی و مالی تحفظ فراہم کرئے تاکہ اہل قلم ملکی ترقی اور خوشحالی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button