تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:لڑکی اغواء کرنے کا رنج مخالفین نے ایک شخص کو آگ لگا کر جلا ڈالا

رینالہ خورد (تحصیل رپوٹر ) لڑکی اغواء کرنے کا رنج مخالفین نے ایک شخص کو آگ لگا کر جلا ڈالا آگ سے جھلسنے والا مٹھو ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا ملزمان کی سپیڈ ہوائی فائرنگ اور جاتے ہوئے دو لڑکیوں کو اغواء کر کے لے گئے واقعات کے مطابق مرولہ شریف چوچک میں جھوگیوں میں رہائش پذیر خانہ بدوش خاندان کے والیہ وغیرہ کے مسلح افراد نے چند سال قبل اپنی ہی برداری کے بشیر اعظم پرویز وغیرہ کے خاندان کی ایک لڑکی زیدی کو بھگا لیا تھا جس کے رنج میں گزشتہ شب گیارہ بجے مغویہ خاندان کے بشیر اعظم پرویز نے اپنے ساتھ مسلح نامعلوم افراد کے ہمراہ بلیہ کی رہائش (جھوگیاں)مرولہ شریف پر دھاوا بول دیا اور گن پوائنٹ پر تمام اہل خانہ کو یرغمال بنا کر مٹھو ولد بلیہ کو چار پائی کے رسیوں سے باندھ دیا اس کے اوپر پرالی اور بھوسہ ڈال کر آگ لگا دی اور اندھا دھند ہوائی فائرنگ کرنا شروع کر دی اسی دوران مٹھو ولد بلیا آگ سے بری طرح جھلس گیا اس کو فوری طور پر ہستپال لے جایا گیا لیکن وہ ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا ملزمان جاتے ہوئے گن پوائنٹ پر بلیا خاندان کی دو لڑکیوں کو اغواء کر لے گے پولیس نے کاروائی شروع کردی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button