تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:چڑھتے سورج کے پجاریوں کیلئےمسلم لیگ ن میں کوئی جگہ نہیں، عاشق حسین کرمانی

رینالہ خورد (تحصیل رپوٹر )چڑھتے سورج کے پجاریوں کیلئے مسلم لیگ ن میں کوئی جگہ نہ ہے زرداری حکومت نے عوام کومہنگائی بے روز گاری کرپشن لوڈشیڈنگ کے تحفے دیئے ن لیگ کی قیادت ملک کو بحرانوں سے نکالے گی عاشق حسین کرمانی تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری سید عاشق حسین کرمانی نے نواحی گاؤں 9ون آر میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک بند گلی میں دھکیل دیا زرداری نے عوام کو لا قانونیت بے روز گاری مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کے تحفے دیئے لوڈ شیڈنگ کے باعث انڈسٹری تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے اور لاکھوں مزدور بے روز گار ہوچکے ہیں غربت اور بے روزگاری کے ستائے لوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں اس موقع پر سید اطہر شاہ سنئیر نائب صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ راؤ خرم شہزاد بھی موجود تھے سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں مسلم لیگ ق کی حکومت کے دروران اقتدار کے مزے لوٹنے والے سیاستدان اب مسلم لیگ ن کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث مسلم لیگ ن کی جانب رجوع کر رہے ہیں یاد رکھیں لوٹے سیاستدانوں اور چڑھتے سورج کی پوجا کرنے والے مفادپرستوں کیلئے مسلم لیگ ن میں کوئی جگہ نہ ہے اور نہ ہی مسلم لیگ ن کی قیادت ایسے سیاستدانوں کو قبول کرئیگی آخر میں انہوں نے کہا کہ میرا اور میرے گھرانے کا مرنا جینا مسلم لیگ ن اور میاں بردرارن کیلئے ہے پاکستان مسلم لیگ ن بر سر اقتدار آکر ملک کو درپیش مسائل لوڈ شیڈنگ بے روز گای کرپشن اور دیگر مسائل سے چٹکارہ دلائیگی ۔

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:ممبران قومی اسمبلی رانا حیات خاں اور رانا اسحاق خاں کے والدرانا نثار احمد خاں کیلیے قرآن خوانی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker