تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:تین مختلف تاریخ پیدائش والے 50سالہ شخص کی درجہ چہارم کی آسامی پر غیر قانونی بھرتی

renalaرینالہ خورد (تحصیل رپوٹر ) تین مختلف تاریخ پیدائش والے 50سالہ شخص کی درجہ چہارم کی آسامی پر غیر قانونی بھرتی ڈی سی او کے حکم پر ہونے والی انکوائری میں بھرتی بوگس غیر قانونی ثابت ہوگئی احکامات کے باوجود ڈھائی سال گزر گئے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی نہ ہو سکی تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم اوکاڑہ نے درجہ چہارم کی آسامی جو گورنمنٹ مڈل سکو ل فار بوائز چک نمبر 31ڈی میں خالی تھی کو پر کر نے کیلئے ایک قومی اخبار میں 2010میں مشتہر کیا گیا جس کیلئے دیہہ مذکورہ کے ہی رہائشی ذوالفقار ولد دوست محمد نے بھی اپلائی کیا لیکن ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر طاہر شفیق نے ذوالفقار ولد دوست محمد کو میرٹ پر پورا ترنے کے باوجود بھرتی نہ کیا بلکہ محمد اقبال ولد دوست محمد جسکی عمر ڈومی سائل کے مطابق پچاس سال پرانے شناختی کارڈ کے مطابق 43سال بنتی ہے کو تمام قواعد وضوابط کو نظر انداز کرتے ہوئے نائب قاصد بھرتی کر لیا درجہ چہارم کی آسامی پر غیر قانونی بھرتی کے خلاف ذوالفقار ولد دوست محمد نے انکوائری کیلئے ایک درخواست ڈی سی او اوکاڑہ کو گزاری جسپر ڈی ایم او اوکاڑہ طاہر انیس کو انکوائری آفسیر مقرر کر دیا گیا انکوائری آفیسر نے بھری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کے احکامات دیدیے ڈی سی او کی جانب سے احکامات دیئے ہوئے ڈھائی سال کا عرصہ گزر گیا لیکن تاحال کاروائی نہ ہو سکی ہے ذوالفقارولد درست نے وزیر اعلی پنجاب وزیر وزیر تعلیم پنجاب سیکرٹری تعلیم ودیگر ارباب اختیار سے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  ذاتی زندگی کبھی میڈیا کے سامنے نہیں لاؤں گی، سونم کپور

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker