تازہ ترینعلاقائی

اکاڑا کےعلامقہ رینالہ خوردمیں جائیداد کا تنازعہ، بیٹے نے باپ اوربہن کوقتل کردیا

رینالہ خورد (تحصیل رپوٹر ) جائیداد کا تنازعہ مبینہ طور پر بیٹے نے باپ اور سگی بہن کو قتل کر دیا دونوں کے ہاتھ پاؤں باندھ کر تیز دھار چھرے سے بہن کا گلا کاٹا بعدازان باپ کا گلا دبا کر دونوں کو موت کی نیند سلا دیا واقعات کے مطابق انوار شہید کالونی کے رہائشی ستر سالہ شیر محمد کے دو بیٹے سلامت علی اور فریاد علی علیحدہ علیحدہ رہائش پذیر تھے چھوٹا بیٹا فریاد علی اپنے باپ متوفی شیر محمد کا خدمت گار تھا جسپر شیر محمد نے اپنا ایک مکان فریاد علی کے نام منتقل کر دیا بڑے بیٹے سلامت علی نے اپنا وراثتی حق لینے کیلئے سول جج رینالہ خورد کی عدالت میں دعویٰ دائر کر دیا سول جج نے متوفی شیر محمد کا بیان لینے کیلئے اسے آج مورخہ 14-12-12کو عدالت مین طلب کر رکھا تھا لیکن عدالت میں پیش ہونے سے قبل ہی گزشتہ شب مبینہ طور پر بڑے بیٹے سلامت علی نے اپنی سگی بہن شہناز بی بی جو چار بچیوں کی ماں تھی تیز دھار چھرے سے گلا کاٹ کر جبکہ اپنے بوڑھے باپ کا گلہ دبا کر قتل کر دیا اطلاع کے بعد جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو دونو کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے شہناز بی بی خون میں مین لت پت اور شیر محمد علیحدہ علیحدہ بیڈون پر مردہ حالت مین پڑھے ہوئے تھانہ سٹی رینالہ خورد پولیس نے فریاد علی کی نشاندی پر سلامت علی کو گرفتار جبکہ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال اوکاڑہ روانہ کر دیا ہے

یہ بھی پڑھیں  اتحاد و یکجہتی کا قیام اور تفرقات کا خاتمہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker