رینالہ خورد ﴿تحصیل رپوٹر ﴾ڈی پی او اوکاڑہ کا تھانہ سٹی رینالہ خورد چھاپہ فرائض میں غفلت ڈاکو چھوڑنے پر ایس ایچ او اور سب انسپکٹر کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا انکوائر ی کے احکامات دے دیئے گئے ۔واقعات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر اوکاڑہ راجہ عابد نے اچانک تھانہ سٹی رینالہ خورد پر چھاپہ مار ا فرائض میں غفلت اور نواحی گائوں سے پکڑے جانے والے ڈاکونذرانہ لے کر چھوڑنے پر ایس ایچ او ملک نواب علی ڈوگر اور سب انسپکٹر عظیم خان کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا اور انکوئری کے احکامات دے دیئے یاد رہے کہ مذکورہ سب انسپکٹر عظیم خان اور اے ایس آئی عارف رندھاوا کو صحافی کے ڈرائیوار پر تشدد کے الزام میں لاہور ہائی کورٹ میں رٹ کرنے پر طلب کیا گیا تھا ۔
You must be logged in to post a comment.