تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:عمرہ کےبعد چیچہ وطنی جانیوالےمیاں بیوی کی کارکوحادثہ بیوی ہلاک خاوند زخمی

رینالہ خورد ﴿تحصیل رپوٹر ﴾عمرہ کے بعد لاہور سے چیچہ وطنی جانیوالے میاں بیوی کی کار کو حادثہ بیوی ہلاک خاوند ڈرائیور سمیت زخمی ہوگئے دوسرے واقعہ میں نہر لوئر باری دوآب میں ایک شخص نعش کی آمد سات گھنٹے تک نعش پل میں اٹکی رہی واقعات کے مطابق چیچہ وطنی کے نواحی گائوں کا رہائشی محمد طارق اپنی اہلیہ ساجدہ بی بی کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد لاہور سے بذریعہ کار چیچہ وطنی واپس جارہے تھے کہ اوکاڑہ بائی پاس چک نمبر 52ٹو ایل کے قریب ڈرائیور کو نیند آگئی جس کے باعث کار اپنے فرنٹ پر جانیوالے آئل ٹینکر کے نیچے جاگھسی جس کے باعث ساجدہ بی بی موقع پر ہلاک ہوگئی جبکہ محمد صدیق اور اسکا ڈرائیور دونوں شدید زخمی ہوگئے حالت خطرے میں ہہونے کے باعث دونوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال اوکاڑہ داخل کرادیا گیا ہے ایک دوسرے واقعہ میں ایک نامعلوم شخص جسکو خدشہ ہے کہ نامعلوم قاتلوں نے قتل کر کے نعش کو نہر لوئر باری دوآب میں پھینک دیا تھا نامعلوم شخص کی نعش سات گھنٹے تک رینالہ خورد کے مقام پر پھنسی رہی پولیس نے کوئی توجہ نہ دی

یہ بھی پڑھیں  اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑا نےلائیو سٹاک کی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارکر50من مردہ گوشت پکڑ لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker