تازہ ترینعلاقائی

ٹی ایم اے رینالہ خورد میں تعمیراتی کاموں کے ٹینڈر کی بندر بانٹ

renala khurdرینالہ خورد(تحصیل رپورٹر) ٹی ایم اے رینالہ خورد میں تعمیراتی کاموں کے ٹینڈر کی بندر بانٹ منظور نظر اور چہتے ٹھیکدارون سے لاکھوں روپے ایڈوانس رشوت لیکر اندر کھاتے کام انھیں دیدیئے گئے پنجاب گورنمنٹ کو لاکھوں روپے کا نقصان کاروبار سماجی تنظیموں کا اعلیٰ احکام سے فوری مداخلت کی اپیل تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل میونسپل آفس رینالہ خورد میں کروڑروپے کی گرانٹ کے تعمیراتی کاموں کے ٹینڈر تھے ٹی ایم او محمد اسلم بلوچ اورتحصیل آفیسر انفرسٹیکچر محمد اکبر بھٹی نے طمع نفسی اور مال بناڈالا پالیسی کی خاطر ٹینڈرزاوپن میرٹ پر کروانے کی بجائے مخصوص اور چہیتے ٹھیکیدارون کو خاموشی سے دیدیے اور گورنمنٹ آف پنجاب کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا جیو کنسٹریکشن کمپنی کے مالک محمد جاوید سہوترا نے اے سی رینالہ خورد اور اعلیٰ احکاما کو گزار دی گئی درخواست کے مطابق بتایا گیا کہ اگر ٹینڈر اوپن میرٹ پر ہوتے تو گورنمنٹ کو 50لاکھ روپے سے زائد رقم کا فائدہ ہونا تھا مگر تحصیل میونسپل آفیسر اور ٹی او آئی اینڈ ایس نے طمع نفسی کیلئے قانون کی دھچایاں بکھیر دیں گئیں محمد جاوید سہوترا کی طرف سے ایڈمنسٹریٹر و اے سی رینالہ خورد کو دستی گزاری گئی درخواست اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد مہوس قلبانی نے دو روز کے اندر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرنے کا یقین دلایا محمد جاوید سہوترا نے ٹی ایم او اور ٹی اوآئی اینڈ ایس کے اس غیر قانونی اقدامات اور ٹینڈر اوپن میرٹ پر نہ کرنے کے خلاف درخواستیں وزیراعلیٰ پنجاب اور دیگر اعلیٰ احکام کو گزار دیں ہیں جب ٹی ایم او سے رابطہ کیا گیا تو اس نے بتایا کہ ٹی ایم اے رینالہ خورد میں ٹینڈرز کی بابت یہی پریکٹس چلی آرہی ہے اوپن میرٹ پر ٹینڈر ز کی کوئی مثال موجود نہ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:پانچ مسلح ڈاکو ایک شخص سے گن پوا ئنٹ پر 79ہزار روپے کی رقم اور موبائل فون چھین کر فرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker