پاکستانتازہ ترین

رینٹل پاوراسکینڈل،بااثرشخصیات کے بینک اکائونٹس بحال کردیے

اسلام آباد: نیب نے رینٹل پاور سکینڈل میں ملوث حکومتی شخصیات سمیت دیگر بااثر افراد کے  بنک اکاؤنٹس 8روز منجمند رکھنے کے بعد بحال کردئیے ہیں۔ نیب حکام کے مطابق سابق وفاقی وزیر پانی وبجلی راجہ پرویز اشرف اور وزیر خزانہ شوکت ترین کو درپیش مشکلات کی وجہ سے حکومت نے نیب کو بنک اکاؤنٹس بحال کرنے کی ہدایت جاری کی۔ رینٹل پاور پلانٹ سکینڈل میں ملوث راجہ پرویز اشرف، لیاقت جتوئی، شوکت ترین ،پانچ سابق وفاقی سیکرٹریز اور پیپکو افسران کے اکاؤنٹس بحال کردئیے گئے ہیں۔ نیب کے12اپریل کو جاری کردہ لیٹر نمبر7/1bank-M-7/NAB566-6  کے مطابق بحال شدہ اکاؤنٹ سے  ماہانہ 10لاکھ روپے نکلوانے  کی حد مقرر کی گئی ہے۔ 10لاکھ روپےسے زائد رقم نیب ہیڈکوارٹر کی اجازت سے نکلوائی جاسکتی ہے۔  ذرائع کے مطابق 12رینٹل پاور کمپنیون کو بھی آئندہ چند روز میں منجمند کئے گئے اکاؤنٹس میں رقم نکلوانے کی اجازت دیدی جائے گی۔ سپریم کورٹ کی جانب سے رینٹل پاور منصوبے کالعدم قرار دینے اور بدعنوانی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کے نتیجے میں نیب نے 4اپریل کو 12 رینٹل پاور کمپنیوں اور سابق وفاقی وزراء، سیکرٹریز اور پیپکو افسران کے  بنک اکاؤنٹس سے رقم نکلوانے اور ٹرانسفر کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  لالہ موسیٰ:ممتازمسلم لیگی راہنماء وسادات خاندان کے قریبی ساتھی چوہدری افقارکملہ کی والدہ محترمہ گزشتہ روزانتقال کرگئیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker