تازہ ترینعلاقائی

رسالپور:رشتہ مانگنےسےانکارپر، گھروالوں کےسامنےنوجوان کی خود سوزی

رسالپور﴿نامہ نگار ﴾رسالپور رشتہ مانگنے سے انکار پر نوجوان نے گھروالوں کے سامنے خود سوزی کرلی۔عابد مسماۃ ش سے کافی عرصے سے ایک دوسرے سے محبت کرتے آرہے تھے۔مسماۃ ش کارشتہ بہت سے لوگ مانگ رہے تھے مگران دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ جینے مرنے کی قسم کھارکھی تھی۔عابد نے اپنی والدہ سے مسماۃ ش کارشتہ مانگنے کااثرارکیاتو والدہ نے کہاکہ ان کے خاندان کے ساتھ ہمارا اختلاف ہے میں اس کا رشتہ نہیں مانگ سکتی۔انکار پر عاند دل برداشتہ ہوگیااور مسماۃ ش سے موبائل پر کہاکہ ظالم سماج ہم دونوں کو ملنے نہیں دے رہامیں دنیا سے جارہا ۔۔۔ تم سے وہاں ملوں گا۔۔۔۔موبائل بند کرنے کے بعد کمرے میں اپنے اوپر تیل چھڑک کراپنے اب پر آگ لگا کرخودسوزی کرلی عابد کو تشویش ناک حالت میں پمزہسپتال آسلام آباد منتقل کردیاگیا سات دن اور چھ راتیں زندگی اور موت کی جنگ لڑنے کے بعد عابد جہاں فانی سے کوچ کرگیا۔عابد کواس کے آبائی قبرستان بدرشی نوشہرہ میں سیکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپردخاک کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے بدرشی محلہ سلیمان خیل میں چوبیس سالہ نوجوان عابد ولد شیر کافی عرصے سے مسماۃ ش سے محبت کرتاتھا۔دونوں نے ایک جگہ جینے مرنے کی قسم کھا رکھی تھی ۔مسماۃ ش نے عابد سے کہاکہ اس کے گھر بہت سے رشتے آرہے ہیں والدہ سے کہوں کے میرے والدین سے بات کرئے اور میرا رشتہ مانگئے جس پر عابد نے آپنی والدہ اور والد سے گھر والوں کو ایک ساتھ بھٹاکر مسماۃ ش کا رشتہ مانگنے کاپوزور اثرار کیا اس پر عابد کی والدہ نے کہا کہ مسماۃ ش کے خاندان والوں کے ساتھ ہمارے اختلافات ہیں میں یہ رشتہ کسی قیمت پر نہیں مانگوں گئی۔۔جس پر عابد دل برداشتہ ہوگیااور گھر والوں کے سامنے کہا کہ میں مسماۃ ش کے بغیر خودکشی کرلونگا۔۔عابدکمرے میں گیا اور آپنے آپ پر تیل چھڑک کر آپنے اپ کو آگ لگادی۔آگ کے شولے کمرے سے باہر نکلئے تو گھر والوں نے شور مچایا لوگوں نے آگ بھجھانے کی بہت کوشش کی جب آگ بھججی تو عابد کا پورا بدن بری طرح جھلس چکاتھااس کو تشویش ناک حالت میں پمزہسپتال آسلام آباد منتقل کردیاگیا سات دن اور چھ راتیں زندگی اور موت کی جنگ لڑنے کے بعد عابد جہاں فانی سے کوچ کرگیا۔اور ایک اور محبت کی سچی کہانی منوں مٹی تلے دفن ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button