تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پرپنجاب ریسکیو 1122نے انسدادڈینگی کاباقاعدہ آغازکردیا

اوکاڑا ﴿ بیور ورپورٹ﴾وزیراعلیٰ پنجاب میاںشہباز شریف کی خصوصی ہدایات کے مطابق پنجاب ریسکیو 1122اوکاڑا نے انسدادڈینگی کا باقاعدہ آغاز 26 اگست بروز اتوارریسکیواسٹیشن میںسیمینارمنعقد کرکے کیا جسمیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرمیاں فراز منیر نے ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹررضوان نصیرکے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122اوکاڑا کا سٹاف ڈینگی کے خلاف کوئی دقیقہ فروگزاشت کئے بغیر جہاد جاری رکھے گا ۔ نیزکمیونٹی میںبھی ڈینگی کے مکمل خاتمے تک مصروف عمل رہیگا۔سیمنار کے اختتام پرتمام ریسکیورز نے اپنے آفیسر کے ہمراہ اسٹیشن کے احاطہ کی صفائی اور اینٹی ڈینگی اسپرے بھی کیا #

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button