تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:ریسکیو1122ٹیم نے محکمہ صحت سے ڈینگی لاروا تشخیص کی ٹریننگ حاصل کرلی

اوکاڑا﴿بیورورپورٹ﴾ریسکیو1122ٹیم نے محکمہ صحت سے ڈینگی لاروا تشخیص کی ٹریننگ حاصل کر لی تفصیلات کے مطابق ڈینگی کے خلاف جہاد کے سلسلہ میں ریسکیو1122اوکاڑہ کی پہلی ٹیم نے محکمہ صحت اوکاڑہ کے اینٹمالوجسٹ محمد اقبال کی زیر نگرانی ڈینگی لاروا کی تشخیص کی ٹریننگ حاصل کی ڈینگی کے خاتمہ اور اس سے بچائو کیلئے ٹیم کو مچھروں کی مرحلہ وار افزائش کے نمونہ جات بھی دکھائے گئے ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں فراز منیر نے اس موقع پر ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اور محمد اقبال اینٹمالوجسٹ محکمہ صحت اوکاڑہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ مزید ریسکیورز کو بھی یہ تربیت دلوا کر محکمہ صحت کے
ہمراہ فیلڈ میں بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button